لوڈ شیڈنگ اورامن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے ،حافظ عابد

لوڈ شیڈنگ اورامن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے ،حافظ عابد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار)قومی تاجرا تحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اورامن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے تاجروںکی مشاورت کو مدنظر نہ رکھا گیا تو آئندہ سال تجارت پر مزید منفی رجحانات کے اثرات نمایاں ہونگے بداعتمای اور غیر یقینی فضاءکے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری مزید خراب ہوگی ۔اُنھوں نے کہا کہ بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پیداواری عمل رُک گیا ہے اور صارف کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے غربت اور بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ حکمرانوں کو نظر آنا چاہئے ۔عابد علی نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی پاکستان کی خوشحالی اور بقاءکے لیے حکومت نے امن ومان کی بہتری اور نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دی تو معاشی حالات مزید خراب ہونگے اور مہنگائی کا بو ل بالا ہو گا۔انھو ں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے۔