عوام کے محفوظ سفر کیلئے سٹی ٹریفک پولیس تمام وسائل بروئے لائے گی،طیب حفیظ چیمہ
لاہور(پ ر) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی اور عوام کے محفوظ سفر کے لئے سٹی ٹریفک پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے فیصل چوک مال روڈ پر آگاہی کیمپ لگایاگیا جہاں سے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پر جی ایم اٹلس ہنڈا جاوید افغانی، سیفٹی منیجر تسلیم شجاع، سینئر افسران اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افرادموجود تھے طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہر میں ون ویلنگ کے خلاف موثر اقدامات کررہے ہیں اب یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو جان لیوا کھیل سے دور رکھیں سٹی ٹی او نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں