عمران خان اپنے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ، راشدہ یعقوب شیخ

عمران خان اپنے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ، راشدہ یعقوب شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ خوش فہمی کس طرح ہوگئی کہ وہ اقتدار میں آنے والے ہیں ۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن اس جنگ میں وہ اسی روز شکست کھا گئے جب ان کے اپنے ساتھی ساتھ چھوڑ گئے ان کے ساتھیوں کو علم ہوگیا کہ عمران خان کے دھرنے صرف ان کے اقتدار کے لئے ہیں ۔ ان کے دھرنے اپنی موت آپ مرچکے ہیں۔ عمران خان اپنے اقتدار کے حصول کے لئے اس حدتک چلے گئے کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔پاکستان کی معاشی صورت حال خراب کرنے کے لئے عمران خان نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن ہم نے عوام کی خدمت جاری رکھی۔مسلم لیگ ن نے پنجاب میں گزشتہ چھ سالوں میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور ان کے مسائل حل کئے عمران خان بتائیں کہ انہوں نے ڈیڑھ سال میں خیبرپختون خواہ میں عوام کے کیا اقدامات کئے وہ ڈیڑھ سال سے وفاق میں حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں اپنے خواب کی تعبیر نہیں ملے گی بلکہ اب خیبرپختون خواہ بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔