یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
اسلام آباد (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9ڈالر فی بیرل تک کمی ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے ، ایچ او بی سی 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری29 اکتوبر کو حکومت کو ارسال کرے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا
پٹرولیم مصنوعات