حکومت کے جانے یا مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں، اعتزاز احسن
لاہور(نامہ نگار خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی،مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں،عمران خان کووزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، سندھ حکومت سے ایم کیو ایم کی علیحدگی پر پریشانی کی ضرورت نہیں،متحدہ اچھی مہمان ہے جو آتی جاتی رہتی ہے،ان کا گورنر 12 سال سے حکومت میں موجود ہے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اچھی مہمان ہے جو آتی جاتی رہتی ہے ۔ایم کیو ایم کے آنے جانے پر پریشانی کی ضرورت نہیں۔ ایم کیوایم کا گورنرعشرت العباد بارہ سال سے ہر حکومت میں موجود رہا ہے۔ایم کیو ایم حکومت میں رہی رہناچاہتی ہے۔ وہ سندھ حکومت سے زیادہ دور نہیں رہ سکتی۔ایم کیو ایم نے کئی مرتبہ حکومت کو چھوڑا اس کی گنتی ہی نہیں ہوسکتی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم کے استعفے کے معاملے میں پیچھے ہٹنا پڑے گا ۔عمران خان کو استعفی نہیں ملے گا۔طاہرالقادری بیان دیتے تھے کہ اگست میں حکومت ختم ہوجائے گی ،شیخ رشید کہتے تھے کہ عید سے پہلے قربانی ہوگی لیکن حکومت کہیں نہیں جارہی نہ کوئی مڈ ٹرم الیکشن ہورہاہے۔
اعتزاز احسن