حکمرانوں نے مایوس کیا، حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی :سرا ج الحق

حکمرانوں نے مایوس کیا، حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی :سرا ج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              سکھر(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ شاید موجودہ مرکزی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں اپنی مدت مکمل نہیں کرپائیں گی کیونکہ انہوں نے عوام کومایوس کیا ہے اور عوام کو ان حکومتوں سے جو بہت زیادہ توقعات تھیں وہ پوری نہیںہوئی ہیں انہوں نے عوام کو کچھ ثمرات ڈیلور نہیں کیے گئے ہیں، وہ سیاسی جمہوری نہیںہیں آج بھی سیاسی اور مفاد سے بالا تر ہو کر فیصلے کے قابل نہیں ہو سکے ہیں، اپنی ناقص کارکردگی سے حکومتیں خود اپنے لئے گڑھے او رقبریں کھود رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے بالائی سندھ کے چھ اضلاع کے دورہ کے اختتام پر سکھر پہنچنے پر بیڑی چوک روہڑی کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے ہمراہ تھے، قبل ازیں سراج الحق جب دورہ سندھ کے اختتام پر خیرپور سے سکھر کیلئے پہنچے تو بیڑی چوک روہڑی پر کارکنان اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے انکا پرجوش والہانہ استقبال کیا، اور فضاءخیرمقدمی نعروں سے گونج اٹھی ، سراج الحق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، امیر ضلع سکھر پروفیسر مسعود علی خان، جنرل سیکریڑی نذیر کمبوہ ، مولانا حزب اللہ جکھرو ، مقامی امیر سہیل قریشی، اسلامی جمعیت طلباءکے ناظم اعلی، متحدہ طلباءمحاذ پاکستان کے نو منتخب صدر زبیر حفیظ ، پریم یونین کے سیکریٹری جنرل خیرمحمد تنیو ، این ایل ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری سید نظام الدین شاہ، ناظم صوبہ سند ھ جمعیت حافظ سلمان خالد کے علاوہ ذمہ داران ہزاروں کارکنان، اسلامی جمعیت طلباء، جمعیت طلباءعربیہ ،جمعیت اتحاد العلماءاور ضلع گھوٹکی کے رہنماو¿ں کارکنوں نے انکا شاندار استقبال کیا، پریم یونین کے جانب سے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے ،امیر جماعت اسلامی کو جماعت اسلامی کے پرچم اور بینرز سے آویزاں گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے ایک طویل جلوس کی شکل میں سکھر شہر لایا گیا، بیڑی چوک روہڑی پرسراج الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قوم کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ 65 سالوں سے جن سیاسی پنڈتوں نے جن سیاسی فنکاروں اور اداکاروں نے انہیں دھوکہ دیا ہے مزید انکے دھوکے میں نہیں آئیں ، اب فیوڈل اور منافقت کی سیاست کوختم ہونا ہے، ان شاءاللہ اب اسلامی پاکستان بنے گا اور بد عنوانوں کا احتساب کریںگے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ اول -