سیلاب متاثرین کے چیک ڈس آنر ہو ئے اسکی سزا فوری گرفتاری ہے،شجاعت
لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سےنےٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران سیلاب متاثرین میں جو چیک تقسیم کر رہے ہیں وہ ڈس آنر ہو رہے ہیں، قانون میں چیک ڈس آنر ہونے کی سزا ضمانت کے بغیر فوری گرفتاری ہے، 2010ءکے سیلاب متاثرین بھی آج تک اپنے چیک لیے پھر رہے ہیں، پولیس کے شہداءکی بیواﺅں کا بھی یہی حال ہے، حکمران کہتے ہیں کہ ہم نے 94 ہزار چیک تقسیم کیے، میرے خیال میں کم از کم 50 ہزار مقدمات تو درج ہونے چاہئیں۔، محرم الحرام کے احترم میں جلسے جلوس نہیں ہوں گے، کل اسلام آباد دھرنے میں ”بیداری¿ عوام“ جشن منایا جائے گا، وہ یہاں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ مسلم لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر بھی غور کیا گیا۔
شجاعت