نواب ٹاؤن،گھر میں آتشزدگی سے ڈاکٹر جاں بحق ،35سالہ بیٹا زخمی

نواب ٹاؤن،گھر میں آتشزدگی سے ڈاکٹر جاں بحق ،35سالہ بیٹا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرا ئم سیل ) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 65سالہ ڈاکٹر ہلاک جبکہ اس کا 35سالہ بیٹا زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ ایم بلاک کے رہائشی ڈاکٹر افتخار وارث گھر میں اپنے بیٹے اظہار بٹ کے ہمراہ موجود تھے،رات گئے دونوں باپ بیٹا ایک کمرے میں سو رہے تھے کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ،جس سے دونوں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے افتخار وارث کی موت کی تصدیق کردی،جبکہ متوفی کے بیٹے کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -