فیکٹری ایریا،گھریلو ناچاقی پرشوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
لاہور ( کرا ئم سیل ) فیکٹری ایریا کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے اپنی 26سالہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی ۔ ذرا ئع کے مطابق فیکٹری ایریا چونگی امرسدھو کے رہا ئشی مدثر اقبال کا اکثر اپنی بیوی ثمینہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر مدثر اقبال نے ثمینہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا او ر موقع سے فرار ہو گیا ثمینہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں سروسزہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اسے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔