تین مختلف وارادتوں میں شادی شدہ خاتون اور طالبہ سمیت چار افراد اغوا
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر ) تھانہ صد رکے علاقہ بھڑتھانوالہ کا محمد رمضان کام پر گیا ہواتھااس کی بیوی نجمہ بی بی اور چھ سالہ بیٹا عبدالرحمن گھر میں موجودتھے رات کو وہ گھر واپس آیاتواس کی بیوی او ربیٹا غائب تھے اس نے تلاش شروع کی توگاؤں کے لوگوں نے بتایاکہ ملزمان رضوان ‘نسیم ‘آس ‘فقیر ‘اسلم اور طارق تمہاری بیوی اور بیٹے کو اغو اکرکے لے گئے ہیں موضع ستراہ کے محمد جمیل کی 14سالہ بیٹی (ن) سکول سے چھٹی کے وقت گھر آرہی تھی کہ اس کو ملزمان شہباز‘سعید ‘فیاض اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغواکر کے لے گئے تھانہ صد رکے علاقہ اوٹھیاں کے محمد اعظم کا بھائی محمد عدنان اپنی موٹرسائیکل نمبری جی اے او 8674پر ڈسکہ سے گاؤں آرہاتھا جب وہ رنجہائی اڈا کے قریب پہنچاتواس کو نامعلوم افراد اغواکرکے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔