پولیس ہیڈ کواٹر میں زیر تربیت اہلکاروں اور افسروں کو خصوصی لیکچرز کا پروگرام

پولیس ہیڈ کواٹر میں زیر تربیت اہلکاروں اور افسروں کو خصوصی لیکچرز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل ) پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ میں ہیڈ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران و اہلکاروں کے جاری فالکن کورس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کے حکم پر مختلف موضوعات پر پولیس افسران زیر تربیت اہلکاروں اور افسران کو خصوصی لیکچر دیں گے ۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر نے متعلقہ پولیس افسران کو لیکچر دینے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔ایس پی لیگل سی سی پی او آفس لاہور سردارکرامت نے زیر تربیت افسران و اہلکاروں کو گزشتہ روز تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات کے حوالے سے کسی بھی درخواست پر لگنے والی دفعات سے متعلق لیکچر دیا ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن آپریشن ونگ باقر رضا آج سانحہ ماڈل ٹاؤن میں درپیش خامیوں سے بچنے کے حوالے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے لیکچر دیں گے ۔22اکتوبر کو ایس پی آپریشن سول لائن ڈویژن امتیاز سرور فالکن کورس کرنے والے افسران و اہلکاروں کو ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے ،23اکتوبر کو ایس پی صدر ڈویژن آپریشن ونگ اعجاز شفیع ڈوگر آنسو گیس کے استعمال سے متعلق خصوصی لیکچر دیں گے جبکہ 24اکتوبر کو ایس پی آپریشن کینٹ محمد ندیم کھوکھر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے اور اس سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیں گے جبکہ25اکتوبر کو لاہور پولیس کے ترجمان سید نایاب حیدر فالکن کورس کے شرکاء کو میڈیا سے باہمی رابطوں اور ان سے خصوصی مشاورت کے حوالے سے لیکچر دیں گے ۔

مزید :

علاقائی -