مبشر لقمان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

مبشر لقمان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 5رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے ، جو آج 21اکتوبر سے اس کیس کی سماعت شروع کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں مسٹر جسٹس کاظم رضا شمسی ، مسٹر جسٹس افتخار شاہ، مسٹر جسٹس سہیل بھٹی اور مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر شامل ہیں۔فاضل جج نے اس کیس کی اہمیت کے پیش نظر چیف جسٹس سے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش بھی کی تھی جس کی روشنی میں پانچ رکنی فل بنچ تشکیل دیا گیاہے۔
تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -