دھرنوں سے متعلق توہین عدالت کیس،عمران اور قادری کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت

دھرنوں سے متعلق توہین عدالت کیس،عمران اور قادری کو جواب داخل کرانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے عدالتی حکم کے باوجود انقلاب اور آزادی مارچ کرنے پر طاہر القادری اورعمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں جواب داخل کرانے کیلئے دونوں شخصیات کو مزید مہلت دے دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے محمد کامران اور لائرز فاﺅنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے لانگ مارچ کیخلاف مرکزی درخواستوں اور توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، طاہر القادری کے وکیل نے بنچ کے روبرو پیش ہو کر استدعا کہ انہیں جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے جبکہ عمران خان کے وکیل احمد اویس فل بنچ کی آخری مہلت کے باوجود بنچ کے روبرو پیش نہ ہوئے،فل بنچ نے دونوں فریقین کی طرف سے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مہلت

مزید :

صفحہ آخر -