جوڈیشل الاﺅنس کے بقایاجات ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری خزانہ ذاتی حیثیت میں طلب

جوڈیشل الاﺅنس کے بقایاجات ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری خزانہ ذاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ملازمین کو جوڈیشل الاﺅنس میں 50فیصد اضافہ کے 4 برسوں پر مشتمل بقایاجات ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کو 28اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ کے ملازمین کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکلاءنے بتایا کہ جوڈیشل الاﺅنس اور ایڈہاک ریلیف الاﺅنس میں پچاس فیصد اضافہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو یہ اضافہ دینے سے انکار کر دیا، محکمہ خزانہ کی طرف سے حکام نے پیش ہو کر بتایا کہ بقایا جات کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ سیکرٹری خزانہ نے کرنا ہے ، عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد سیکرٹری خزانہ کو 28اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سیکرٹری خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -