دھرنے اپنی موت مرچکے ، جلد جلسے والے بھی تھک جائینگے :مجتبیٰ شجاع الرحمن
لاہور ( اے این این )صوبائی وزیر قانون میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ دھرنے اپنی موت مرچکے ، بہت جلد جلسے بھی ختم ہو جائیں گے - انہوںنے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹا¶ن کی تفتیش کے لئے جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل آخری مراحل میں ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا - انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس آٹھ سے دس دن جاری رہے گا جس میں ایک بل متعارف کرایا جائے گا جبکہ پانچ آرڈیننس اور چھ بل پاس بھی کئے جائیں گے - ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل پری سیشن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا - انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل ہو گ©ئی ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا - عوامی تحریک سے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں وقت آنے پر پی اے ٹی کی قیادت سے جے آئی ٹی پر بھی بات کرلی جائے گی-انہوںنے کہا کہ دھرنے اپنی موت مر چکے ہیں بہت جلد جلسے کرنے والے بھی تھک جائیں گے - صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے جو استعفے دیئے ہیں انہیں منظور یا نہ منظور کرنا سپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیار میں ہے جبکہ ان استعفوں کو منظور کرنے کے لئے کسی مدت کا تعین نہیں ہے - تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ وہ مخدوم جاوید ہاشمی کی طرح دلیری کا مظاہرہ کریں اور ایوان میں آکر خود اپنا استعفی دینے یا نہ دینے کا اعلان کریں - انہوںنے کہا کہ جیسے ہی الیکشن کمیشن اپنی تیاری مکمل کر کے پنجاب حکومت کو گرین سگنل دے گا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروادیئے جائیں گے - سانحہ ماڈل ٹا¶ن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آنے کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ یہ رپورٹ جج صاحب کی عدالت میں پڑی ہے جیسے ہی اس پر کارروائی مکمل ہو گی عوام کے سامنے آجائے گی- پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی کارکردگی سب سے ناقص قرار دی جانے کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آئندہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقت پر شروع ہوں تا ہم قائد ایوان میاں شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں سے غائب رہنے اور عدم دلچسپی کے بارے میں انہوںنے کہا کہ شائد دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی کے پاس وقت زیادہ ہو تا ہے اور وہ اپنی اسمبلیوں میں زیادہ جاتے ہیں جبکہ میاں شہباز شریف حکومتی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مصروف رہتے ہیں جس کے باعث انہیں اسمبلی میں آنے کا وقت کم ملتا ہے -
مجتبیٰ شجاع الرحمن