(ن)لیگ عمران فوبیا کا شکار ‘قوم جھانسے میں نہ آئیگی: اعجاز چوہدری

(ن)لیگ عمران فوبیا کا شکار ‘قوم جھانسے میں نہ آئیگی: اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی نے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناءاللہ کے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ خواجہ اور رانا برادران عمران خان فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں ،سستی شہرت کے بھوکے خواجہ سعد رفیق اور راناثناءاللہ عمران خان پر جھوٹا اور منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں، عوام ان کے بیانات کو بالکل سنجیدہ نہیں لیتے، انہوں نے کہاکہ ملتان کے ضمنی انتخابات میں عمران خان سے بیوفائی کرنے والوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہے اور عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ، خواجہ سعد رفیق کو ملتان کے ضمنی الیکشن میں جاوید ہاشمی کی ہار کا اتنا دکھ ہے تو وہ اپنی سیٹ چھوڑ کر انہیں دے دیں، خواجہ سعد رفیق کو وہ دن یاد رکھناچاہئے جب وہ صبح و شام پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے عمران خان کی منتیں اور ترلے کرتے تھے، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناءاللہ جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں ان کے ہوتے ہوئے (ن) لیگ کو کسی دوسرے دشمن کی ضرورت نہیں ،خواجہ سعد فیق جیسے سو ڈرپوک گیدر عمران خان تو کیا تحریک انصاف کے چیتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، خواجہ سعد رفیق عمران خان کے خلاف زہراگلناان کی بیمار ذہن کی عکاسی کرتا ہے ، عمران خان نے قوم میں شعور بیدار کردیا ہے، اب مزید (ن) لیگ کے مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی ،تبدیلی پورے ملک میں آچکی ہے ، حکمران ٹولے کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں ، ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولنا (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے ۔
 اعجازچو دھر ی

مزید :

صفحہ آخر -