طاہر القادری کا 3ماہ میں بجلی بحران ختم کر نے کا دعویٰ فراڈ ہے، رانا ثنائاللہ

طاہر القادری کا 3ماہ میں بجلی بحران ختم کر نے کا دعویٰ فراڈ ہے، رانا ثنائاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) سابق صوبائی وزیر قانو ن رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ماہر ین طاہر القادری کے بجلی فارمولے کو درست قر ار دیدیں تو وزیر اعظم انکو 3ماہ کا موقعہ دیں ورنہ جیل میں ڈالا جائے‘ طاہر القادری کا 3ماہ میں ملک سے بجلی بحران ختم کر نے کا دعویٰ پانی سے گاڑی چلانے جیسا فراڈ ہے‘عمران اور قادری قوم سے فر اڈ کر کے انکو سبزباغ دکھا رہے ہیں ، قوم ایسے فراڈیوں سے خواب خر یدے گی نہ ہی سبز باغ کے جھانسے میں آئیگی ‘مڈ ٹر م انتخابات کا مطالبہ کرنا غیر آئینی نہیں ،پارلیمنٹ ‘وزیر اعظم ہا ؤس پر حملے اور مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنانا غیر آئینی ہے ‘سیاسی مخالفین انتظار کر یں ،پاکستان میں عام انتخابات2018میں ہی ہونگے ‘پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ پارلیمنٹ اور عوام کے ووٹ سے ہی ممکن ہے ، مینار پاکستان پر جلسوں سے کچھ نہیں ہو گا ، قادری اور عمران لاہور کو وہ فتح کا دعویٰ کر تے ہیں ، فیصلہ انتخابات میں عوام کر ینگے ۔ وہ پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ سابق صوبائی وزیر قانو ن رانا ثناء اللہ خان اگر (ن) لیگ کی قیادت نے تحر یک انصاف کے مقابلے میں جلسوں کا فیصلہ کیا تو ہم مینارپاکستان سمیت ہر جگہ پر جلسہ کر ینگے اور عمران خان سمیت تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے ایوان کا حصہ رہے لیکن اگر وہ استعفے دینا چاہتے ہیں تو پھرایسے استعفیٰ دیں جیسا مخدوم جاویدہاشمی نے دیا ہے صرف منہ میں کہہ دینے سے کوئی رکن مستعفی نہیں ہو جاتا بلکہ اسکا آئینی وقانونی طر یقہ کار بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ1990کی دہائی کی سیاست نہیں کر نا چاہتی مگر احتجاجی دھر نیوالوں نے اپنے مخالفین کو گالیاں دیکر دیکر اور ان پر جھوٹے الزامات لگا کر ایسا ماحول بنادیا ہے کہ اب ہر سیاسی جماعت سمجھتی ہے کہ جب تک وہ اپنے مخالفین پر جھوٹا الزام نہیں لگائی اور گالیاں نہیں دیگی تو اسکی کوئی بات نہیں سنے گا مگریہ طر یقہ کاردست نہیں اور میڈیا کو بھی اسکا جائزہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں سے اپنے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہیں مگر اپنے ساتھ کھڑے جا گیردار اور سر مایہ داروں کے اثاثے قوم کے سامنے لانے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پو ری قوم کو جاگنے کی باتیں کر رہے ہیں مگر ملتان کے ضمنی انتخابات میں طر یقے انصاف کے امیدوارکو2013کے عام انتخابات کے مقابلے میں30ہزار سے زائد کم ووٹ ملے ہیں کیونکہ وہاں کے عوام نے عمران خان کی سیاست کو مستر د کر دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -