خورد بین سے بھی مڈ ٹرم الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا مولانافضل الرحمٰن

خورد بین سے بھی مڈ ٹرم الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا مولانافضل الرحمٰن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   لاہور ( سٹاف رپورٹر )جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خوردبین سے بھی مڈٹرم الیکشن کا انعقاد ہوتا نظر نہیں آ رہا،ہمارے نزدیک مڈٹرم انتخا بات مسائل کا حل ہیں نہ موجودہ حا لا ت میں اس کا فائدہ ہے ،دھرنوں اور رات کو ناچ گانوں سے انقلاب نہیں آتے ، کپتان اور ملا جلسے کر کے اپنی نا کا می پر پردہ ڈالنے کی نا کام کو شش کر رہے ہیں ۔وہ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا اور پارٹی ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس مو قع پر مو لا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد ،مو لا نا محب النبی ،حافظ اشرف گجر ،حافظ ریاض درانی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔مو لا نافضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی 73ءکے آئین کے تحفظ اور پار لیمنٹ کی با لا دستی کی جدو جہد میں مصروف ہے ،ہم پارلیمنٹ کے ذریعے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیئے کو شاں ہیں ۔ کسی امپورٹ نظام میں ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملالہ کو نوبل انعام ملنا کوئی انہونی بات نہیں اس انعام کے پیچھے مغربی تہذیب کا ر فر ما ہے پا کستان کی کڑوروں بچیاں پوچھتی ہیں ملالہ نے تعلیم کے میدان میں کون سا کار نامہ انجام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسے دھر نے ہیں جو رات کو ہو رہے ہیں،رات کو دھرنے نہیں ناچ گانے ہو تے ہیں۔مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ دنیا میں فرقہ وارانہ جنگ کروانے کے لیئے حا لات پیدا کیئے جا رہے ہیں اور پا کستان میں بھی ایسے حا لات پر کام ہو رہا ہے لیکن جے یو آئی ایسی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی اور اس کو بے نقاب بھی کرے گی ۔انہوں نے کار کنوں پر زور دیا کہ وہ ایسی سازش پر نظر رکھےں اور اتحاد امت کے لیئے مصروف عمل رہیں ۔
مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -