غلط قلا بازی سے بھارتی فٹ بالر زندگی کی بازی ہار گیا

Oct 21, 2014 | 10:57 AM

 نئی دہلی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فٹبالر کی گول کے بعد خوشی کھلاڑیوں سمیت پرستاروں کو سوگوار کر گئی، غلط قلا بازی سے کمر ٹوٹی اور فٹبالر زندگی کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر معروف میزورام پریمیئر لیگ کے میچ بھارتی فٹ بالر پیٹر بیاکزاگولا کے حادثے اور پھر موت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا۔ 23 سالہ فٹبالر نے 62ویں منٹ میں حریف ٹیم کے خلاف گول کرکے معروف جرمن سٹار فٹ بالر میرو سلاو کلوزے جیسی قلا بازی لگانے کی کوشش کی۔ غلط جمپ لگنے سے ان کی ریڑھ کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور گول سے کامیابی حاصل کرنے والا بھارتی فٹبالر زندگی کی بازی ہار گیا۔ جشن مناتے فٹ بالر نے کھلاڑیوں اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں