غداری کیس:اکرم شیخ کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی

غداری کیس:اکرم شیخ کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی
غداری کیس:اکرم شیخ کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )غداری کیس میں شریک ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر استغاثہ کی جانب سے جوابی دلائل کا آغاز نہ ہو سکا ، خصوصی عدالت نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت منگل کو خصوصی عدالت میں ہونا تھی،شریک ملزمان کو مقدمے میں شامل کرنے سے متعلق پرویز مشرف کی درخواست پر وکیل صفائی فروغ نسیم کے دلائل گزشتہ سماعت پر مکمل کر لئے تھے اور آج استغاثہ کی جانب سے جوابی دلائل کا آغاز ہونا تھا تاہم پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی جانب سے رجسٹرار آفس میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اہلیہ کی وفات کے باعث تیاری نہیں کر سکا لہذا جوابی دلائل دینے کیلئے وقت دیا جائے۔ رجسٹرار خصوصی عدالت عبدالغنی سومرو نے اکرم شیخ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کی آئندہ تاریخ 29 اکتوبر مقرر کر دی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -