وادی نیلم میں وین کھائی میں جاگری ،15مسافرجاں بحق

وادی نیلم میں وین کھائی میں جاگری ،15مسافرجاں بحق
وادی نیلم میں وین کھائی میں جاگری ،15مسافرجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وادی نیلم میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 15افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ مقامی ذرائع کے مطابق بدقسمت مسافر وین جاگراں سے کنڈل شاہی جارہی تھی کہ جاگراں سے کچھ فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت15 زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال اشوکا منتقل کردیاجہاںمزید پانچ زخمی دم توڑگئے۔بتایاگیاہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق مسافروین اوور لوڈنگ کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

مزید :

مظفرآباد -