ساتھی دوست کاقتل،معروف ایتھلیٹ کو5سال قید

Oct 21, 2014 | 03:33 PM

پریٹوریا(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی افریقہ کی عدالت نے معروف ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مصنوعی ٹانگوں کی مدد سے لندن اولمپکس میں حصہ لینے والے شہرت یافتہ جنوبی افریقی ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنا دی دی گئی۔
واضح رہے کہ معرو ایتھلیٹ نے اپنے گھر کے باتھ روم سے چار گولیاں داغ کر اور اپنی ماڈل اور اداکارہ دوست فرینڈ ریوا سٹین کیمپ کو قتل کردیا تھا۔ عدالت میں اپنی صفائی میں پسٹوریس کا کہنا تھا کہ اس نے ڈاکوﺅں سے بچنے کیلئے فائر کیا تھا، اسے لگا کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں، وہ اپنے پاس گن،سٹین گن، کرکٹ بیٹ اور بیس بال بیٹ مدد کیلئے رکھتا ہے اور اس رات اسی غلط فہمی کی وجہ سے اس نے اپنی ساتھی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی ۔
پریٹوریا کی عدالتی فیصلے کے بعد بلیڈ رنر آسکر پسٹوریس کو قتل خطا پر 5 سال کیلئے اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ اس سے قبل عدالت میں پیشی کے موقع پر آسکر پسٹوریس نے کیس کی ابتدا میں صحت جرم سے انکار کیا تھا، پسٹوریس کی گرل فرینڈ کے قتل کا واقعہ گزشتہ سال14فروری کو پیش آیا تھا۔ آسکر پسٹوریس 2008 ءپیرالمپکس میں 3 اور لندن میں 2 گولڈ میڈل بھی جیت چکا ہے۔

مزیدخبریں