تحریک طالبان نے شاہداللہ شاہد کو برطرف کردیا

تحریک طالبان نے شاہداللہ شاہد کو برطرف کردیا
تحریک طالبان نے شاہداللہ شاہد کو برطرف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے داعش میں شمولیت اختیارکرنیوالے اپنے ترجمان شاہداللہ شاہد کی برطرفی کاباضابطہ اعلان کردیا۔
طالبان کی مخصوص ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہاگیاہے کہ شاہد اللہ شاہد ٹی ٹی پی کے ترجمان نہیں رہے اور اس گروپ نے ابو عمر شیخ مقبول کو اس کام کے لیے اجازت دی تھی، اب انہیں بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
بیان میں بتایاگیاکہ نیا ترجمان نامزدکردیاگیاتاہم شناخت ظاہرنہیں کی گئی ۔ بیان میں ٹی ٹی پی کے رہنما ملّا فضل اللہ کے افغان طالبان کے رہنما ملّا محمد عمر کے ساتھ وفاداری کے حلف کو دوہرایا گیا ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے نئے ترجمان کا نام جلد عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔
یادرہے کہ شاہداللہ شاہد پانچ امیروں سمیت عراق اور شام میں سرگرم جنگجوگروپ داعش میں شمولیت کااعلان کرچکے ہیں ۔

مزید :

پشاور -