خورشید شاہ کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے بتایاکہ عمران خان نے کئی مرتبہ کرپشن کے الزامات لگائے لیکن ثابت نہیں کرسکے ، اُنہیں نوٹس بھیجا تھالیکن تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔ اُنہوں نے بتایاکہ دودن باقی ہیں ، اگر جواب نہ ملا تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔