ٹریفک روکنے پر عوام کا فریال تالپور کے قافلے پر پتھراﺅ، نعرے بازی
میرپور خاص (ویب ڈیسک) پروٹوکول کیلئے تریفک روکنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ایم این اے فریال تالپور کے قافلے پر عوام نے پتھراﺅ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور آٹھ سے دس گاڑیوں پر مشتمل اپنے قافلے کے ہمراہ میرپور خاص میں واقع اپنے گاﺅں میر کی لانڈھی سے اپنے بیٹے کی قبر پر فاتح خوانی کیلئے سندھڑی جارہی تھیں کہ عمر کوٹ روڈ پر قافلے کی آمد کے پیش نظر وہاں پولیسک ی جانب سے ٹریفک کو روکا گیا تو ٹریفک جام ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک جام ہونے سے ستائے ہوئے عوام نے شاہی پروٹوکول کیخلاف نعرے لگائےا ور قافلے پر پتھراﺅں بھی کرڈالا جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔