چین کو امریکہ کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

چین کو امریکہ کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی
چین کو امریکہ کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے شکایت پینل میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے امریکی طریقہ کار کے خلاف دائر مقدمہ جیت لیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین نے یہ مقدمہ دسمبر 2013ءمیں دائر کیا تھا جس پر پینل نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے چینی موقف کو درست قرار دے دیا ہے۔پینل نے فیصلے میں لکھا ہے کہ ”ٹارگٹڈ ڈمپنگ کے بعض مخصوص کیسز میں امریکہ کے ڈمپنگ مارجن کا تعین کرنے کے طریقہ کار میں نقائص سامنے آئے ہیں۔“یہ وہ طریقہ¿ کار ہے جس کے تحت غیرملکی فرمز اپنی امریکہ کو برآمد کی گئی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتی ہیں۔

’اب ہم نے بھی پوری تیاری کرلی ہے کہ۔۔۔‘ روسی صدر پیوٹن کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ امریکہ سمیت پورے مغرب کی ہوائیاں اُڑگئیں

ڈمپنگ کا قانون اس وقت لاگو ہوتا ہے جب کسی غیرملکی کمپنی کی مصنوعات کی قیمت اپنی ملکی مارکیٹ کی نسبت امریکی مارکیٹ میں کم ہو یا امریکہ کو برآمد کی گئی مصنوعات اپنی پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پر فروخت کی جائیں۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پینل نے امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ”امریکہ کے اس اینٹی ڈمپنگ طریقہ¿ کار سے غیرملکی کمپنیوں کی مصنوعات پر امریکی ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔“تاہم پینل نے چین کے بعض نکات مسترد کر دیئے جن میں ایک یہ بھی تھا جس میں چین نے کہا تھا کہ ”امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ چینی کمپنیوں کوبالخصوص نشانہ بنا رہا ہے اور ان کی مصنوعات پر منصوبہ بندی کے تحت زائد ڈیوٹی عائد کررہا ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -