سبی میں دہشت گردوں کی چوکی پر فائرنگ سے لیوئز فورس کا اہلکار جاں بحق

21 اکتوبر 2017 (09:51)

سبی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سبی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیوئز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔سبی کے علاقے مل چوکی کے قریب دہشت گردوں نے لیوئز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ دہشت گردچوکی پر حملے کے بعد فرار ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو طبی معائنے کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں