سبی میں چوکی پر فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق

سبی میں چوکی پر فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق
سبی میں چوکی پر فائرنگ سے لیویز فورس کا اہلکار جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سبی(ویب ڈیسک) مل چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔سبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں تعینات اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان چوکی پر حملے کے بعد فرار ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو طبی معائنے کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل بدھ کو بھی کوئٹہ میں خودکش حملے اور فائرنگ میں 8 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : سبی