قلندر کی نگری کے باسی ’’طالبان نیازی‘‘ کو خوب پہچانتے ہیں، عمران سہون آنے سے پہلے خرد برد کا حساب اور سیتا وائٹ کی روح سے معافی مانگیں:سعید غنی

Oct 21, 2017 | 08:31 PM

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران نیازی کے دورہ سیون شریف کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلندر کی نگری کے باسی طالبان نیازی کو خوب پہچانتے ہیں، عمران نیازی سیون شریف آنے سے پہلے عدالت میں اپنی خردبرد کا جوا ب دیں ، تبدیلی کے دعوی  کرنے سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں، ٹیری وائٹ سے کی گئی ناانصافی اور سیتا وائٹ کی روح سے معافی مانگیں۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام عمران نیازی کی مالی اور اخلاقی کرپشن کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خردبرد خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جن سے سندھ کے عوام نفرت کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی یہ بات نوٹ کر لیں کہ جس زبان میں وہ بات کریں گے اس زبان میں جواب دینے کا حق ہم بھی رکھتے ہیں ،سندھ کے عوام کو علم ہے کہ اسلام آباد کا مفرور خرد برد خان قانون کے بھگوڑے ہیں۔

مزیدخبریں