ضمنی الیکشن: این اے 247، پی ایس 111 اور پی کے 71 پر امیدوار آج اپنی قسمت آزمائیں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضمنی الیکشن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 پر ضمنی کے ہو رہے ہیں جن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ پی ایس 111 پر گورنر سندھ عمران اسماعیل فاتح قرار پائے تھے تاہم عارف علوی اور عمران اسماعیل کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئیں جن پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹاف کو سامان کی ترسیل کا عمل مکمل ہو گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف نے این اے 247 پر آفتاب صدیقی، ایم کیوایم کی طرف سے این اے 247 پر صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ میدان میں ہیں،پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، پی ایس پی کے یاسرالدین، ایم کیو ایم پاکستان کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ مدمقابل ہوں گے جب کہ آزاد امیدوار جبران ناصر بھی میدان میں ہیں،حلقے میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج سے فوج کی نگرانی میں کی گئی۔
ا