انا للہ وانا الیہ راجعون ، خورشید شاہ کے چاہنے والوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے ماموں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے ہیں،مرحوم کافی عرصہ سے بیمار تھے ۔
ہم نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے ماموں روشن اعوان ہفتہ کی شب دس بجے حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ،روشن اعوان پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما اور ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین بھی رہے تھے،سید خورشید احمد شاہ کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ روشن اعوان کی نماز جنازہ بروز اتوار شام ساڑھے چار بجے معصومی محلہ میں ادا کی جائے گی۔