بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے’’آج‘‘ کھیلا جائیگا

بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے’’آج‘‘ کھیلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(یواین پی)بنگلہ دیش اور زمبابوے کیکرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ ’’آج‘‘اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ زمبابوین ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیشکے دورہ پر ہے جہاں اس کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔زمبابوین ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد زمبابوین ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل 29 سے 31 اکتوبر تک تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 سے 7 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔