کریملن کپ،اونس جیبیور کی ویمنز سنگل فائنل میں رسائی

کریملن کپ،اونس جیبیور کی ویمنز سنگل فائنل میں رسائی

  

ماسکو،کوکیلشور(یواین پی)روس میں جاری کریملن کپ کے ویمنز سنگل میں تیونس کی اونس جیبیور اپنے ملک کی جانب سے پہلی مرتبہ کوئی ڈبلیو ٹی اے فائنل کھیلیں گی،سیمی فائنل میں اونس جیبیور نے نمبر پانچ سیڈ لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا کو چھ،تین،تین،چھ اور چھ،تین جبکہ نمبر چھ سیڈ ڈاریا کساٹکینا نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو چھ،چار اور چھ،تین سے ٹھکانے لگا دیا۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل مقابلوں میں نمبر دو سیڈ روس کے ڈینیئل میڈیڈیو،اٹلی کے آندریاس سیپی،نمبر تین سیڈ روس کے کیرن خاشانوف اور فرانس کے ایڈریان منارینو نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ادھر لکسمبرگ اوپن میں ٹاپ سیڈ جرمنی کی جولیا جارجز نے کینڈین حریف یوجینی بوکارڈ کو چھ،سات،سات،پانچ اور چھ،ایک سے ہرا کر فائنل میں قدم رکھ دیا جہاں ان کا سامنا یوکرین کی ڈیانا یسٹریمسکا کو ہرانے والی سوئس حریف بلینڈا بین چچ سے ہوگا۔سویڈن میں جاری اسٹاکہوم اوپن میں نمبر تین سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس،نمبر دو سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی اور لیٹویا کے ارنسٹ گلبیز لاسٹ فور مرحلے میں جا پہنچے جبکہ سیڈڈ پلیئرز جیک سوک اور ہیون چنگ شکست کھا گئے۔بلجیم میں جاری یورپین اوپن میں نمبر پانچ سیڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین نے فرانس کے جائلز سیمون اور نمبر چار سیڈ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے نے جرمنی کے یان لینارڈ اسٹرف کو ہرا کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -