آئی پی ایل 2019،ڈی کوک کی ممبئی انڈینز میں شمولیت

آئی پی ایل 2019،ڈی کوک کی ممبئی انڈینز میں شمولیت
آئی پی ایل 2019،ڈی کوک کی ممبئی انڈینز میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں پہلی پلیئرز ٹریڈ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو ممبئی انڈینز کو فروخت کر دیا، بنگلور نے گزشتہ برس نیلامی میں ڈی کوک کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے عوض خریدا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 2019ء آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی دسمبر کے وسط میں ہو گی تاہم اس سے قبل پلیئرز ٹریڈ میں ممبئی انڈینز نے ڈی کوک کو رائل چیلنجرز بنگلور سے خرید لیا، اس کے ساتھ ساتھ بنگلور نے بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان اور سری لنکن کرکٹر اکیلا دانن جایا کو بھی ریلیز کر دیا۔ واضح رہے کہ کوک نے 2018ء میں آٹھ میچز میں بنگلور کی نمائندگی کی تھی اور انہوں نے 201 رنز بنائے تھے۔