پاکستان اور نیوزی لینڈ اے ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ اے ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  

دبئی(اے پی پی) پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) اتوار کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز 2-1 سے نیوزی لینڈ اے ٹیم کے نام رہی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک جبکہ دوسرا اور آخری چار روزہ ٹیسٹ میچ 6 سے 9 نومبر تک کھیلا جائیگا۔ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائینگے اور تمام میچز نان آفیشل ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -