آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عثمان خواجہ کی خدمات سے محروم

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عثمان خواجہ کی خدمات سے محروم
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عثمان خواجہ کی خدمات سے محروم

  

ابو ظہبی(آئی این پی)پاکستان کی طرح آسٹریلوی ٹیم کو بھی دھچکا لگا ہے اور ان کے اوپنر عثمان خواجہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے اور ٹیسٹ کی دوسری اننگز بھی نہیں کھیل سکے تھے جبکہ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی شکست کے راستے میں دیوار بن گئے تھے۔ مایہ ناز بیٹسمین عثمان خواجہ کھیل سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ انہیں فوری طور پر وطن واپس جاکر آپریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 4 سال پہلے بھی ان کے گھٹنے کا آپریشن ہوچکا ہے۔ان کی عدم دستیابی مہمان ٹیم کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔ عثمان خواجہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم کاحصہ نہیں ہوں گے۔دبئی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ بھی عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ اور سنچری کی وجہ سے ڈرا ہوا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -