بھارت اور ویسٹ انڈیز آج ون ڈے میں مدمقابل ہونگی

بھارت اور ویسٹ انڈیز آج ون ڈے میں مدمقابل ہونگی

  

گوہاٹی(اے پی پی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) اتوار کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کالی آندھی کو اب ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا، کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 272 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (آج) اتوار سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 27 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم نومبر کو کھیلا جاسئے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -