سیندک کو بلوچستان کے مکمل کنٹرول میں دینے کیلیے کمیٹی کی تشکیل
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیندک کو بلوچستان کے مکمل کنٹرول میں دینے کیلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے۔
جیونیوز کے مطابق کمیٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے تشکیل دی ہے،تشکیل دی جانے والی کمیٹی بلوچستان اسمبلی کے 11 اراکین پر مشتمل ہے ،کمیٹی وفاق سے سیندک پروجیکٹ صوبے کے حوالے کرنے کیلیے بات چیت کریگی،بلوچستان اسمبلی کی طرف سے تشکیل ہونے والی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔