سرگودھا میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا
سرگودھا(این این آئی )سرگودھا میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جس کی نعش تھانہ کڑانہ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑانہ کے علاقہ 28 چک کے قریب روڈ کنارے سے مختار دین کی نعش ملی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور نعش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔مقتول شخص تاجرتھا جس کے پاس12لاکھ کی رقم بھی تھی واردات ڈکیتی میں مزاحمت قرار دے کر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔رپورٹ کے مطابق میانوالی میں بکھر کے زاہد حسین کی جیب میں 12 لاکھ روپے دیکھ کر ڈاکووں نے ہاتھا پائی کی اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔