پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کوئی کمی نہیں:ایشاء نور

پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کوئی کمی نہیں:ایشاء نور
پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کوئی کمی نہیں:ایشاء نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ایشاء نورنے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہو تے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں ۔ایشاء نورنے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کر نا ہوگی کیونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں بھی برداشت کا کلچر ختم ہو تا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے اس وقت کنارہ کشی اختیار کی جب میرے حصے میں بہت برا کام آرہا تھامیں پنجابی فلموں میں صرف اس ڈر کے ساتھ کام کیا کہ کہیں میرا نام شوبز لسٹ میں سے ختم نہ ہوجائے۔ایشاء نورنے کہا کہ اب موجودہ دور میں بھی جن فلموں میں کام کی آفرز آتی ہیں ان میں میرے صرف دوچار سین ہوتے ہیں اسی وجہ سے میں ان فلموں میں کام کرنے سے ہی انکار کر دیتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اب صرف ان فلموں میں کام کروں گی جو میرے لئے باعث فخر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں۔

مزید :

کلچر -