جاندار میوزک اور معیاری شاعری ہماری پہچان ہے:حبیب

جاندار میوزک اور معیاری شاعری ہماری پہچان ہے:حبیب
جاندار میوزک اور معیاری شاعری ہماری پہچان ہے:حبیب

  

لاہور(فلم رپورٹر)میعاری ، جاندار میوزک اور دلوں کو چھونے والی شاعری ہی ہمارے ملک کی پہچان ہے۔ میوزک انڈسٹری کی کامیابی بھی اسی کا نتیجہ ہے،ان خیالات کا اظہار معروف گلوکار حبیب الرحمٰن نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہمارے سنگرز کا دنیا بھر میں ڈنکا بجتا تھا اور آج بھی ہمارے گلوکاروں کی الگ شناخت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چاہیے کہ فلم اورمیوزک کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دے کر اس شعبہ سے وابستہ ہزاروں لوگوں کو ان کی محنت اور فن کی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

مزید :

کلچر -