چرچ انتظامیہ کی اورنج ٹرین سے متعلق شکایات دورکرینگے،جسٹس زاہد

چرچ انتظامیہ کی اورنج ٹرین سے متعلق شکایات دورکرینگے،جسٹس زاہد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بنائی گئی اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے چیئر مین جسٹس(ر) سید زاہد حسین سے سینٹ اینڈریو زچرچ نابھہ روڈ کے پادری حنوک ملک اور جمشید رحمت اللہ ایڈووکیٹ سابق جج لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ملاقات کی اور ان سے چرچ کے قریب لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تعمیر کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بعض مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جسٹس (ر) سید زاہد حسین نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا اور انہیں قانون کے تحت جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -