میٹرو بس کے کرایہ میں اضافہ کے خلافقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور( لیڈ ی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے میٹروبس کے کرایہ میں ممکنہ اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہو گا۔
شہریوں کوسستی اور معیاری سفری سہولت مہیا کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہو نی چاہیے۔میٹرو بس کا 20روپے کرایہ جائز اور مناسب ہے۔