خصوصی صفائی آپریشن ، سینٹری ورکرز کی چھٹی منسوخ غفلت پرتنے والوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

خصوصی صفائی آپریشن ، سینٹری ورکرز کی چھٹی منسوخ غفلت پرتنے والوں کو فارغ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے 2دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد شہر کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیاوہ پوش علاقوں کے بجائے گڑھی شاہو،بوہڑ والا چوک،علامہ اقبال روڈ،اک موریہ پل کے علاقوں میں گئے ،شہریوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو دن میں ہی صفائی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ان کی ٹیم کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے ایک ہفتہ بعد دوبارہ دورے کروں گا،صفائی کے نمام پر ہونے والے گھپلوں کی مکمل چھان بین ہو گی ہم نئے بلدیاتی نظام میں صفائی کا بہترین سسٹم متعارف کرائیں گے دوسری طرف ایم ڈ ی لا ہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فرخ قیوم بٹ نے صفائی عملہ کی آج کی چھٹی منسوخ کردی۔

شہر میں جاری خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے تمام تر افسران ورکرزکی آج کی چھٹی کو منسوخ کردیا گیا۔ غفلت برتنے والوں کو معطل اور برخاست کیا جائیگا۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے اور سینئر صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کی خصوصی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جار ہے ہیں۔آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی فرخ قیوم بٹ اور جی ایم آپریشن سہیل انور ملک سمیت محکمہ کی اعلی انتظامیہ خود کر رہی ہے۔غفلت برتنے والے افسر وورکر کو موقع پر معطل وبرخاست کیا جائے گا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شمالی لاہور سمیت مغلپورہ ،سلامت پورہ،والڈ سٹی ، دہلی گیٹ ، ساندہ ،شام نگر ، ٹھو کر نیاز بیگ، ڈوبن پورہ اور بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -