ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کاادویات کے 71کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کاادویات کے 71کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا اجلاس جوہرٹاؤن میں ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔ میٹنگ میں ادویات کے کل 145کیسز پر کارروائی کی گئی ۔کل کارروائی شدہ کیسز میں سے 71کیس ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا17کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 22کوخارج کر دیا گیا اور26 کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی ۔کل غورکردہ کیسز میں ریگولر نوعیت کے96 کیس شامل ہیں۔

،N.I.H سٹینڈرڈ کے 18, نگرانی پیٹیشن کے04اورنظر ثانی پیٹیشن کے 24کیس شامل تھے۔ اجلاس میں گڈ مینوفیکچرنگ گائیڈ لائنزپر عملدرآمدنہ کرنے کی وجہ سے ٖFlow Pharmaceuticalکے ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنس کی منسوخی کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چیف ڈرگز کنڑولر پنجاب محمدمنور حیات، سیکرٹری عابدسعید بیگ، پروفیسر ریٹائرڈڈاکٹر محبوب ربانی (پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ملتان ) ، پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد ( پروفیسر آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) پروفیسر ڈاکٹرذجاجہ ظہیر(پروفیسر آف فارماکالوجی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور)اور پروفیسر ڈاکٹرمنیزہ قیوم شامل تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -