پنجاب انسٹیٹیوآفلینگویج اینڈ کلچر میں ہوم نیٹ پاکستان کا ورکرکنونشن

پنجاب انسٹیٹیوآفلینگویج اینڈ کلچر میں ہوم نیٹ پاکستان کا ورکرکنونشن

  

رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگویج اینڈ کلچر میں ہوم نیٹ پاکستان کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا کنونشن میں خواتین کو ہنر مند بنانے قانونی تحفظ فراہم کرنے اور گھریلو صنعت سے متعلق منصوبہ بندی جیسے امور کو زیر بحث لایا گیا، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوم نیٹ پاکستان ام لیلیٰ کا کہنا تھا کہ گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری تنظیم کی اولین ترجیح ہے تنظیم کی جانب سے گھریلو خواتین کو سلائی کڑھائی و دیگر گھریلو صنعتوں میں ہنر مند بنانا بے روزگاری کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے حکومت ہوم بیسڈ ورکرز کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے، تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،عظمی کاردار، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے بھی شرکت کی تقریب میں عامر کلیم (پروگرام منیجر آکس فیم)،داود عبداللہ ڈائریکٹر لیبر، محمد شاہد اسسٹنٹ سیکرٹری لیبرفوزیہ وقار چیئرپرسن پی سی ایس ڈبلیو،مہناز رفیع،آئمہ محمود،مس فضیلت،مس کرن،مس سمیرا و دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -