امن کے فروغ میں طاہر القادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،ڈاکٹر نورالحق قادری

امن کے فروغ میں طاہر القادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،ڈاکٹر نورالحق قادری

  

لاہور(پ ر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے مشترکہ تعاون سے ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘کے موضوع پر انعقاد پذیر دو روزہ عالمی کانفرنس کے پہلے روز مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذہبی رواداری، ہم آہنگی اور برداشت کے اصولوں پر گامزن ہے، عصر حاضر کے اہم ترین موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کر کے منہاج یونیورسٹی لاہور نے اپنی قومی، ملی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کیا ہے، ،فروغ امن کی بے مثال کوششوں پر ہم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ،تحریک منہاج القرآن اور ان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی عالمی دانشوروں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کررہی ہے، ڈاکٹر محمد اسلم غوری، آسٹریلیا سے آئے ہوئے سکالرز ڈاکٹر چارلس اینڈریو نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -