کینال ویو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیکیورٹی کے فول پروفانتظامات

کینال ویو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیکیورٹی کے فول پروفانتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) کینال ویو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے صدر انجینئر رانا فقیر حسین نے ممبران کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظام کروائے ہیں غیر متعلقہ اشخاص کا داخلہ بند کرنے کیلئے ممبران سوسائٹی کو کسی بھی زحمت کیلئے گاڑیوں کے سٹیکر جاری کر رہے ہیں ۔سوسائٹی کے داخلی گیٹوں پر سکیورٹی گارڈز ناصرف اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں بلکہ ممبران کو گیٹ پر رکنے کیلئے زحمت گوارہ نہ کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔


کینال ویو سوسائٹی دو مین شاہراہوں ملتان روڈ اور کینال بینک روڈ کے سنگم میں واقع ہے جسکے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ سوسائٹی کے ملحقہ سوسائٹیوں سے خفیہ راستے تھے جسکی وجہ سے مسائل تھے جن کو اب دور کر دیا گیا ہے


آئے روز سوسائٹی میں ممبران کی طرف سے چوریاں کی شکایات بڑھ رہی تھی جن کو بند کروا دیا گیا ہے صدر سوسائٹی نے فوری طور پر شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ممبران کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے ہیں اس شاندار کاوش پر سوسائٹی ممبران نے صدر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا ہے اور احسن اقدام اٹھانے پر صدر سوسائٹی کو خراج تحسین اور سوسائٹی میں وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سوسائٹی کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک کرنے کیلئے 350 پودے لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایم سی ممبر میاں اویس عزیز سلیمی و دیگر بھی موجو تھے۔