سٹرنگز کے نئے البم ’’30‘ ‘کا پانچواں گانا’’ ہم دونوں‘‘ ریلیز

سٹرنگز کے نئے البم ’’30‘ ‘کا پانچواں گانا’’ ہم دونوں‘‘ ریلیز
سٹرنگز کے نئے البم ’’30‘ ‘کا پانچواں گانا’’ ہم دونوں‘‘ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) میوزک انڈسٹری میں 30سال گزارنے پر پاکستان کے 3دیہایوں پر محیط معروف آئیکونک بینڈ اسٹرنگز نے چھٹے ایلبم ’30‘ کا پانچواں گانا ’ہم دونوں‘ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ایلبم اسٹرنگز کیلئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا جو انہیں میوزک انڈسٹری میں کامیابی کی ایک اور سیڑھی چڑھائے گا۔ بلال مقصود کا تحریر کردہ گیت ہم دونوں میں دونوں بینڈ ممبر بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نظر آئیں گے۔ ہم دونوں کی وڈیو میں مشہور سٹار ،فیشن انڈسٹری کی ہر دل عزیز سبیکا امام ، حسنین لہری بھی دیکھے جا سکیں گے۔ اس نئے گیت میں تصورات اور خیالات کو دکھایا گیا ہے جس میں محبت کرنے والے جوڑے کے جذبات کی چھپن چھپائی دکھائی گئی ہے۔ یہ گیت مین سٹیج پروڈکشن نے ریکارڈ کیا ہے جسے ایم اسحاق نظیر نے فلم بند کیا ہے۔ ہم دونوں گیت پر زور اورپرجوش آواز کا امتزاج ہے۔ اس کی میوزک میں محبت کی یادوں کو یکجا کرکے پیش کیا گیا ہے،جس اسے بہترین امتزاج کے ساتھ ایک زبردست گیت بنا تا ہے۔2018ء کے آغاز میں اسٹرنگز نے اپنے پہلے گیت کی ریلیز کے 30سال مکمل ہونے پر میوزک ایلبم ’30‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سجنی جس کے بعد اُڑ جاؤں، پیا رے اور مل گیا اس دور کے گیتوں میں سر فہرست ہیں۔ ’30‘ ایلبم میں شائقین کے دل کو چھو جانے والی ، ان کی زندگی میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ ان کیلئے میوزک میں پر جوش گیت شامل کئے گئے ہیں،جس سے وہ محضوض ہو سکیں گے۔ سٹرنگز نے ہمیشہ اپنی میوزک اور میلوڈی سے شائقین کو باندھے رکھا ہے، گیتوں کے اشعار انور مقصود کے تحریر کردہ اور بلال مقصود کی کمپوزیشن ،بینڈ میں گٹار بجانے کے ساتھ ساتھ اکثر گاتے بھی ہیں۔
بینڈ کے یکجا ہونے سے اب تک وہ بینڈ کے گیتوں کے اشعار لکھ رہے ہیں، جبکہ فیصل کپاڈیہ بینڈ کے لیڈ وکلسٹ ہیں۔سٹرنگز کے اب تک دنیا بھر میں 25ملین سے زائد ایلبم فروخت ہو چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -