مسلم آئیڈیل سکول شاہدرہ میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول

مسلم آئیڈیل سکول شاہدرہ میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) مسلم آئیڈیل ہائی سکول شاہدرہ ٹاؤن میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے ہاتھ سے تیار کی گئی مختلف اشیاء نمائش کیلئے پیش کیں اس موقع پر سکول کی پرنسپل سمرین باجوہ نے کہا کہ پرائیوٹ سکولزسے تعلیم کا معیار بلند ہواہے سپورٹس فیسٹیول میں مقابلوں سے بچوں کی صلاحیتیں ابھرتی ہیں اور ان میں نکھار آتا ہے، تعلیمی معیار کی بلندی کیلئے پر عزم ہیں۔ نئی نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -